Monday , August 21 2017
Home / جرائم و حادثات / خاتون کے قتل میں ملوث 3افراد گرفتار

خاتون کے قتل میں ملوث 3افراد گرفتار

میدک۔24 اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) میدک منڈل شالی پیٹ پر 11اگست 2016کو پیش آئے ایک خاتون کے قتل کی واردات میں ملوث تین افراد کو پکڑنے میں میدک رورل پولیس کامیاب ہوگئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق سرکل انسپکٹر میدک رورل مسٹر راما کرشنا نے رورل پولیس اسٹیشن میدک سرکل میں اخباری نمائندوں کی اس کی تفصیلات بتاتے ہوئے گرفتار شدگان کو میڈیا کے سامنے پیش کیا ۔ انہوں نے کہا کہ میدک کے لیبر اڈہ سے تعلق رکھنے والی ایک نوجوان خاتون پدما کے بی ناگراج سے ناجائز تعلقات پیدا ہوگئے تھے اس دوستانہ میں ناگراج نے اپنی داشتہ پدما سے 20ہزارروپئے رقم بطور قرض حاصل کیا جس میں سے 5ہزارا دا کردیا تھا ‘باقی 15ہزار مقتول کی جانب سے طلب کرنے پر ناگراج اپنے دو ساتھیوں کو لیکرایک منصوبہ کے تحت کار میں لیکر میدک کے قریب ایڑوپاٹل علاقہ لے گیا جہاں خو ب کھا پی کر اس کار میں میدک منڈل کے شالی پیٹ جنگلات لاکر اسے گلا دباکر ہلاک کر کے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تھے ۔

TOPPOPULARRECENT