Sunday , October 22 2017
Home / جرائم و حادثات / خاتون کے قتل کے بعد نعش کو لٹکا دیا گیا

خاتون کے قتل کے بعد نعش کو لٹکا دیا گیا

خود کشی قرار دینے کی کوشش ، پولیس مصروف تحقیقات
حیدرآباد ۔ 14 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : سائبر آباد کے علاقہ ایل بی نگر میں ایک خاتون کا مبینہ طور پر قتل کرنے کے بعد اس کی نعش کو لٹکا دیا گیا اور خود کشی قرار دیا جارہا ہے ۔ یہ بات پولیس ذرائع نے بتائی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 24 سالہ سمایکار جو بنڈلہ گوڑہ علاقہ کے ساکن کرن کمار کی بیوی تھی ۔ اس خاتون کو ہلاک کرنے کے بعد اس کی نعش کو لٹکا دیا گیا ۔ مقام واردات سے حاصل شواہد ابتدائی تحقیقات اور پنچنامہ کے بعد پولیس ایل بی نگر نے قتل کا مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ۔ خاتون کے رشتہ داروں کے الزامات کے مطابق سماریکا کو دو مرتبہ ہلاک کرنے کی کوشش کی گئی اور تالاب میں بھی ڈھکیل کر ہلاک کرنے کی کوشش کی گئی اور اس خاتون کو مسلسل ہراساں و پریشان کیا جارہا تھا خاتون نے جاریہ سال جنوری میں شکایت بھی درج کروائی تھی اور اس کے بعد آپسی مفاہمت کی گئی ۔ تاہم اس کے باوجود بھی ہراسانی جاری تھی ۔ اچانک کل رات خاتون نے مشتبہ طور پر خود کشی کرلی ۔ پولیس سمجھتی ہے کہ اس نے ہراسانی سے تنگ آکر اقدام کیا ہوگا ۔ تاہم خاتون کے جسم پر زخموں کے نشانات اور خاتون کے رشتہ داروں کے الزامات اور ماضی کے حالات کو دیکھتے ہوئے پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کرلیا اور مصروف تحقیقات ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT