Saturday , August 19 2017
Home / اضلاع کی خبریں / خاتون کے گلے طلائی چین اڑانے کاواقعہ

خاتون کے گلے طلائی چین اڑانے کاواقعہ

یلا ریڈی ۔ 21 ؍ اگسٹ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) آئے دن خواتین کے گلے سے زیورات اڑالئے جانے کی وارداتوں کی کثرت نے خواتین میں خوف پیدا کر رکھا ہے ۔ منڈل سداشیونگر علاقہ سرکل شیوار میں 44 ویں قومی شاہراہ پر ایک خاتون کے گلے سے تین تولہ سونے کی چین سارقوں نے اڑا لیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ورنی منڈل کے موسرا موضع  سے تعلق رکھنے والی کلاوتی شوہر نرساگوڑ کے ساتھ موپیڈ گاڑی پرگریمنگر کے یلاریڈی پیٹ میں ایک تقریب میں شرکت کرکے واپس ہو رہی تھی کہ درمیان منڈل منڈل سداشیونگر کے مرکل شیوار پر پیچھے سے آ رہی بائیک پر سوار سارقوں نے گلہ سے سونے کی چین چھین کر فرار ہوگئے ۔ خاتون نے سداشیونگر پولیس سے شکایت درج کروائی ۔ پولیس سارقوں کی تلاش کر رہی ہے۔

TOPPOPULARRECENT