Saturday , August 19 2017
Home / شہر کی خبریں / خادم الحجاج کیلئے اہل مسلم سرکاری ملازمین سے درخواستوں کی طلبی

خادم الحجاج کیلئے اہل مسلم سرکاری ملازمین سے درخواستوں کی طلبی

ہر دو سو عازمین کیلئے ایک خادم الحجاج کا انتخاب ہوگا : پروفیسر ایس اے شکور
حیدرآباد ۔ 12 فبروری (پریس نوٹ) حج کمیٹی آف انڈیا ممبئی نے حج 2016 ء کیلئے مملکت سعودی عربیہ میں حجاج کرام کے قیام کے دوران ان کی مدد و رہنمائی کے مقصد سے خادم الحجاج کی تعیناتی کیلئے اہل سرکاری ملازمین سے درخواستیں طلب کی ہیں ۔ پروفیسر ایس اے شکور اسپیشل آفیسر تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی نے ایک پریس نوٹ میں بتایا ہے کہ اس سال ہر دو سو عازمین حج کیلئے ایک خادم الحجاج کو روانہ کیا جائے گا ۔ درخواست دینے کی آخری تاریخ /11 مارچ 2016 ء ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ سرکاری ملازمین کے علاوہ عوامی شعبہ کے اداروں ، دستوری اداروں کے ملازمین ، پولیس ملازمین و ہوم گارڈز ، محکمہ جنگلات اور محکمہ مال کے ملازمین درخواست دینے کے اہل ہیں ۔ ابھی تاہم ان کی تعیناتی مرکزی حج کمیٹی کی منظوری کے تابع ہوگی ۔ انہوں نے بتایا کہ یکم جولائی 2016 ء کو امیدواروں کی عمر 25 تا  50 سال کے درمیان ہونی چاہئیے اور انہوں نے حج ادا کرلیا ہو ۔ فریضہ حج کی ادائیگی کا ثبوت پیش کیا جائے ۔ ان کے پاس /31 مارچ 2017 ء تک کارکرد انٹرنیشنل پاسپورٹ بھی موجود رہنا چاہئیے ۔ منتخب خادم الحجاج کو کسی فرد خاندان کو اپنے ساتھ لے جانے کی اجازت نہیں ہوگی ۔ درخواست فارم اور تفصیلات دفتر حج کمیٹی واقع حج ہاؤز نامپلی ، حیدرآباد (فون نمبر : 040-23298793 ) سے حاصل کی جاسکتی ہیں ۔ درخواست فارم تلنگانہ اسٹیٹ حج  کمیٹی کی ویب سائیٹ www.telanganastatehajcommittee.com سے بھی ڈاؤن لوڈ کئے جاسکتے ہیں ۔ درخواستیں تمام ضروری دستاویزات منسلک کرتے ہوئے دفتر حج کمیٹی میں داخل کی جائیں ۔

TOPPOPULARRECENT