Friday , October 20 2017
Home / سیاسیات / خارج بی جے پی لیڈر عدالت سے رجوع

خارج بی جے پی لیڈر عدالت سے رجوع

لکھنؤ ۔ 26 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) خارج بی جے پی لیڈر دیا شنکر سنگھ آج یہاں الہ آباد ہائیکورٹ سے رجوع ہوا اور اپنی ممکنہ گرفتاری پر حکم التوا جاری کرنے کی استدعا کی اور ساتھ ہی اپنے خلاف بی ایس پی قائدین کی داخل کردہ ایف آئی آر کے جواز کو چیلنج کیا۔ بی ایس پی سربراہ مایاوتی کے خلاف ذلت آمیز زبان استعمال کرنے پر پارٹی قائدین نے دیا شنکر کے خلاف کیس درج کرایا ہے۔ دیا شنکر کے وکیل دلیپ کمار سریواستو نے کہا کہ یہ عرضی سماعت کیلئے 28 جولائی کو پیش کئے جانے کا امکان ہے۔

TOPPOPULARRECENT