Saturday , August 19 2017
Home / مذہبی صفحہ / خاص ہے ترکیب میں قوم رسولؐ ہاشمی

خاص ہے ترکیب میں قوم رسولؐ ہاشمی

مولانا حبیب عبدالرحمن الحامد

خلیفہ دوم حضرت عمر فاروقؓ کا دور خلافت ہے ۔ ایران فتح ہوا ۔ ایران کے خزانے جن کا صرف خمس پانچواں حصہ مدینہ لایا گیا ۔ اور خلیفہ رسول سے اس کا تذکرہ کیا گیا تو انہیں بڑا تعجب ہوا کہ کیا اتنا بڑا عدد بھی ہوتا ہے ۔ چنانچہ آپ نے صاحب رائے صحابہ سے مشورہ کیا اور بتلایا کہ مسلمانوں کے وظائف مقرر کردوں چنانچہ صحابہ نے حامی بھرلی۔ اور حضرت عبدالرحمن بن عوف نے مشورہ دیا کہ اس کے لئے ایسے اصحاب کی ایک کمیٹی بنائی جائے جو علم الانساب سے واقف ہو ۔ چنانچہ تین اصحاب کی ایک کمیٹی تشکیل دی گئی جن میں حضرت مخرمہ بن نوفلؓ ۔ عقیل بن ابی طالبؓ ۔ جبیر بن مطعمؓ یہ تین اصحاب لوگوں کے نسب سے واقف تھے کہ کونسا قبیلہ کیسا ہے اس کو کس طرح ترتیب دیا جائے ۔ ابھی فہرست تیار ہورہی تھی کہ حضرت عمر فاروقؓ کی نظر اس فہرست پر پڑھی ۔ آپ نے ان اصحاب سے کہا : ’’تم نے میرا نام پہلے لکھ دیا ہے ‘‘۔ حضرت علی ابن ابی طالبؓ اور عبدالرحمن بن عوفؓ نے کہا آپ امیرالمؤمنین ہیں اس لئے آپ کا نام اوپر لکھا گیا ۔ حضرت عمرؓ نے کہا ’’نہیں ! فہرست میں سرفہرست حضور اکرم کے چچا حضرت عباس بن عبدالمطلبؓ کا نام لکھو اس کے بعد حضرت علی بن ابی طالبؓ کا لکھو جب قبیلہ بنوعدی کا ذکر ہوگا تب میرا نام لکھنا ۔ یہ تھا حضرت عمر فاروقؓ کا عشق رسول اکرم ۔ محبت رسول اکرم صلی اﷲ علیہ و آلہٖ و سلم کی اس سے زیادہ کیا مثال دی جاسکتی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT