Thursday , June 29 2017
Home / مذہبی صفحہ / خاص ہے ترکیب میں قوم رسول ہاشمیؐ

خاص ہے ترکیب میں قوم رسول ہاشمیؐ

جنگ یرموک سے پہلے خساء بن عمرو جو عرب کی مشہور مرثیہ گو شاعرہ تھی اور مرثیہ گوئی میں سارے عرب میں جس کا کوئی ثانی نہیں تھا اس نے اپنے چار بیٹوں سے کہا : ’’تم جیسے ایک ماں کے ہو اسی طرح تم ایک باپ کے بھی ہو ۔ میں نے تمہارے ماموں کو رسواء نہیں کیا ۔ جب جنگ شباب پر ہو تو تم بڑے بڑے سپہ سالاروں کو ختم کرنا ‘‘۔
یہ جنگ رومیوں سے مسلمانوں کی ہورہی تھی اور کہا : ’’خبردار پیٹ پر وار نہ کھانا ۔ اگر تم شہید ہوگئے تو میں بارگاہ رب العزت میں دعاگو رہونگی‘‘ ۔
سعادت مند اولاد صبح کا انتظار کرنے لگی اور جب جنگ کا ہمہمہ گرم ہوا ۔ چاروں نوجوانوں نے اپنی اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کردیا اور راہ خدا میں شہید ہوگئے ۔ جب ماں خساء بن عمرو کو اطلاع ملی کہ تمہارے چاروں بیٹوں نے شہادت پائی تو ماں فوراً سجدہ ریز ہوکر مالک حقیقی کی بارگاہ میں ملتجی ہوئی کہ مالک روز قیامت میرے بیٹوں کے ساتھ مجھے بھی بخشنا ۔
یہ ماں اُن ماؤں میں سے ہے جو اسلام کی سربلندی کیلئے اپنی اولاد کو جانوں کو قربان کرنے کا حکم دیتی ہیں۔ آفرین ہیں وہ مائیں جو اپنی اولاد کو اس قسم کی تعلیم سے آراستہ کرتی ہیں ۔ کاش ہماری مائیں بھی اپنے بچوں کو ایسا ہی سبق یاد دلائیں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT