Thursday , September 21 2017
Home / کھیل کی خبریں / خاص ہے ترکیب میں قوم رسول ہاشمی

خاص ہے ترکیب میں قوم رسول ہاشمی

جنگ جمل میں دونوں طرف صفیں آمنے سامنے آگئیں تو جنگ سے پہلے حضرت علیؓ بن ابی طالب اپنا گھوڑا دوڑاتے ہوئے حضرت زبیرؓ بن عوام اور حضرت طلحہؓ بن عبیداﷲ کے گھوڑوں کے درمیان لے جاکر حضرت زبیرؓ سے مخاطب ہوتے ہوئے پوچھا : ’’ اے زبیرؓ ! کیاتمہیں وہ بات یاد ہے جب تم اور میں حضور اکرم ﷺ کے سامنے ہاتھ میں ہاتھ ڈالے حاضر ہوئے تھے اور حضور اکرم ﷺ نے تم سے پوچھا تھا ’’زبیرؓ کیا تم علیؓ سے محبت کرتے ہو‘‘ اور تم نے جواب میں کہا تھا ہاں اﷲ کے رسول میں علیؓ سے محبت کرتا ہوں ۔حضور اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا تھا ایک وقت وہ آئے گا جب تم علیؓ سے لڑنے کیلئے نکلوگے اس وقت تم حق پر نہیں ہوں گے ۔ اور وہ دن آج کا دن ہے ‘‘۔ یہ کہتے ہوئے حضرت علیؓ اپنا گھوڑا پھیرکر واپس اپنی صفوں میں آگئے ۔ حضرت زبیرؓ بن عوام نے جواب میں کہا ’’اے علیؓ! تم نے مجھے وہ بات یاد دلادی جس کو میں بھول گیا تھا ۔ اب میں تمہارے خلاف نہیں لڑسکتا‘‘ ۔ حضرت عبداﷲ بن زبیر نے کہا ۔ ابا جان اگر آپ قسم کھاچکے ہیں تو کفارہ دے دیں گے ، آپ میدانِ جنگ سے مت جائیے ۔ لیکن حضرت زبیرؓ نے کہا بیٹا ہوسکے تو تم بھی میرے ساتھ واپس چلو اس لئے ہم حق پر نہیں ہیں کیونکہ حضرت علیؓ نے مجھے وہ بات یاد دلادی جس کی مخبر صادق برسہا برس پہلے پیشن گوئی فرماچکے ہیں۔ اس کے بعد حضرت طلحہؓ بن عبیداﷲ بھی آخری صفوں میں چلے گئے ۔اس جنگ میں اُم المؤمنین حضرت بی بی عائشہ صدیقہ رضی اﷲ تعالیٰ عنہا کو شکست ہوئی لیکن حضرت علی کرم اللہ وجہہ نے بڑے وقار کے ساتھ مسلمانوں کی ماں کو اپنے بیٹوں کے ذریعہ اپنے مقام پر واپس جانے میں مدد کی ۔

TOPPOPULARRECENT