Thursday , September 21 2017
Home / شہر کی خبریں / خاطی متولی کی تائید میں رپورٹ پر عہدیدار معطل

خاطی متولی کی تائید میں رپورٹ پر عہدیدار معطل

وقف بورڈ کی اوقافی جائیداد کا تحفظ ندارد، عہدیدار مجاز کا فیصلہ
حیدرآباد۔/16جولائی، ( سیاست نیوز) وقف بورڈ میں اوقافی جائیداد کے تحفظ کے بجائے خاطی متولی کی تائید میں رپورٹ پیش کرنے پر ایک عہدیدار کو معطل کردیا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ ضلع نظام آباد میں ایک اوقافی جائیداد کے متولی نے اراضی کو فروخت کردیا۔ اس سلسلہ میں جب سینئر اسسٹنٹ ثناء اللہ کو تحقیقات کیلئے روانہ کیا گیا تو انہوں نے اپنی رپورٹ میں مذکورہ اراضی کے حقیقی سروے نمبر کے بجائے دوسرا سروے نمبر درج کرتے ہوئے یہ ثابت کرنے کی کوشش کی کہ متولی کی کوئی غلطی نہیں ہے۔ یہ معاملہ جب وقف ریکارڈ کے مطابق منکشف ہوا تو وقف بورڈ نے معاملہ کی جانچ کی جس میں مذکورہ عہدیدار کی دھاندلی اور رپورٹ میں غلط بیانی کا واضح ثبوت ملا جس پر عہدیدار مجاز وقف بورڈ نے معطلی کا فیصلہ کیا اور احکامات جاری کردیئے گئے۔ واضح رہے کہ مذکورہ عہدیدار اقلیتی بہبود اور وقف بورڈ کے اعلیٰ عہدیداروں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کے ایک معاملہ میں طویل عرصہ سے معطل تھے اور عدالتی احکامات کے بعد انہیں باز مامور کیا گیا لیکن تازہ ترین معاملہ میں دوبارہ انہیں معطل کیا گیا۔ واضح رہے کہ وقف بورڈ میں دھاندلیوں کی روک تھام، وقف ریکارڈ کے تحفظ کے اقدامات کے علاوہ متولیوں کی ہمدردی کرنے والے افراد پر اعلیٰ عہدیداروں کی جانب سے کڑی نظر رکھی جارہی ہے۔

TOPPOPULARRECENT