Thursday , August 24 2017
Home / دنیا / خالدہ ضیاء سپریم کورٹ سے رجوع

خالدہ ضیاء سپریم کورٹ سے رجوع

ڈھاکہ ، 18 مئی (یو این آئی) بنگلہ دیش کی سابق وزیر اعظم اور بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کی لیڈر خالدہ ضیاء نے اپنے خلاف بدعنوانی کے مقدمے کی سماعت روکنے کے لئے سپریم کورٹ کی پناہ لی ہے ۔ ان کے خلاف بدعنوانی کا مقدمہ ضیاء چیریٹیبل ٹر سٹ کے سلسلے میں عائد کیا گیا ہے ۔  ہائی کورٹ نے گزشتہ اتوار کو سماعت روکنے کے لئے ان کی دو درخواستوں کو مسترد کر دیا تھا جس کی وجہ سے نچلی عدالت میں ان کے خلاف مقدمے کی سماعت کا راستہ صاف ہو گیا تھا۔ محترمہ خالدہ ضیاء نے ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں آج دو عرضیاں داخل کیں۔ سپریم کورٹ اس معاملے کی سماعت آئندہ ہفتہ کرسکتا ہے ۔

 

ترکی کے فضائی حملہ میں
10 کرد جنگجو ہلاک
دیاربکیر (ترکی) 18 مئی (رائٹر) ترکی کے جنگی طیاروں شمال مشرقی ترکی اور عراق میں کردستان ورکرس پارٹی (پی کے کے ) ٹھکانوں پر بمباری کی جس میں کم سے کم 10 لڑاکو مارے گئے ۔ یہ اطلاع سیکورٹی ذرائع نے آج دی۔پچھلے سال جنگ بندی معاہدہ کے خاتمہ کے بعد سے فوج شمالی عراق کے کوہستانی علاقوں میں ممنوعہ گروپ کے ٹھکانوں کو اکثر و بیشتر نشانہ بناتی رہتی ہے ۔ اس علاقہ میں ترکی کی سرحد کے قریب جنگجووں کے کیمپ ہیں۔

TOPPOPULARRECENT