Friday , July 21 2017
Home / دنیا / خالدہ ضیاء کی جعلسازی مقدمہ کی دوبارہ تحقیقات کی درخواست مسترد

خالدہ ضیاء کی جعلسازی مقدمہ کی دوبارہ تحقیقات کی درخواست مسترد

ڈھاکہ ۔2جولائی ( سیاست ڈاٹ کام) سابق وزیر اعظم بنگلہ دیش خالدہ ضیاء کو آج زبردست جھٹکا لگا جب کہ سپریم کورٹ نے ہائیکورٹ کے ایک فیصلہ کی توثیق کردی جس میں جعلسازی کے مقدمہ کی جو ان کے خلاف قائم کیا گیا ہے دوبارہ تحقیقات کی درخواست مسترد کردی تھی ‘ چیف جسٹس سریندر کمار سنہا نے جو عدالت مرافع کی چار رکنی بنچ کے صدر تھے سابق وزیر اعظم کی درخواست مسترد کردی ۔ روزنامہ ’’ ڈیلی اسٹار ‘ نے اس کی خبر دی ہے ۔ خالدہ ضیاء کے وکیل محمد علی نے اس کی اطلاع آج جاری کی ۔ یہ مقدمہ ڈھاکہ کی خصوصی جج کی عدالت میں زیردوران تھا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT