Monday , August 21 2017
Home / دنیا / خالدہ ضیاء کی کل عدالت میں خودسپردگی

خالدہ ضیاء کی کل عدالت میں خودسپردگی

ڈھاکہ ۔3اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم خالدہ ضیاء منگل کو عدالت میں خودسپردگی اختیار کرتے ہوئے ضمانت کیلئے درخواست دیں گی ۔ گذشتہ سال مخالف حکومت احتجاج کے دوران ان پر پٹرول بم حملہ کیلئے اکسانے کاالزام عائد کرتے ہوئے مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔ خالدہ ضیاء کی پیروی کررہے وکلاء میں ایک ثناء اللہ میاں نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے بتایا کہ خالدہ ضیاء 5اپریل کو میٹرو پولیٹن سیشن جج کی عدالت میں خودسپردگی اختیار کریں گی ۔ اس کے بعد ہم ان کی ضمانت کیلئے درخواست دائر کریں گے ۔ میٹرو پولیٹن سیشن جج کورٹ نے 30مارچ کو بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی صدرنشین 70سالہ خالدہ ضیاء کے خلاف گرفتاری وارنٹ جاری کیا تھا ۔ اس مقدمہ میں پولیس کی چارج شیٹ قبول کرنے کے بعد ان کی پارٹی کے 27دیگر کے خلاف بھی گرفتاری وارنٹ جاری کئے گئے تھے ۔
جہاں انہیں آئی سی یو میں رکھا گیاہے ۔

TOPPOPULARRECENT