Monday , June 26 2017
Home / کھیل کی خبریں / خالد لطیف سے سٹہ باز کی دی ہوئی گِرپ برآمد

خالد لطیف سے سٹہ باز کی دی ہوئی گِرپ برآمد

کراچی ۔20 مئی (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان سوپر لیگ کے اسپاٹ فکسنگ مقدمہ میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے قانونی مشیر تفضل رضوی نے دعویٰ کیا ہے کہ خالد لطیف کے پاس سے وہ گرپ (بیٹ کی ہنڈل پر چڑھایا جانا والا ربر) برآمد ہوئی جو انہیں سٹہ باز نے دی تھی جسے انہوں نے بیٹ پر چڑھایا اور اس بات کو تسلیم بھی کرتے ہیں۔ اسپاٹ فکسنگ مقدمہ کی سماعت کے دوران خالد لطیف اپنے وکیل بدر علم کے ہمراہ تین رکنی ٹریبونل کے سامنے پیش ہوئے جہاں ملزم نے اپنے خلاف اسپاٹ فکسنگ کے تمام تر الزامات کو مسترد کردیئے۔ پی سی بی کے قانونی مشیر تفضل رضوی نے کہا کہ خالد لطیف نے ٹربیونل کے سامنے جھوٹ بولا اور وہ ایک سے زیادہ مرتبہ سٹہ بازوں سے ملاقات کی ہے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ خالد لطیف کے پاس سے بکی کی دی ہوئی گرپ برآمد ہوئی جسے انہوں نے بیٹ پر چڑھایا تھا اور اس بات کو تسلیم بھی کیا۔ تفضل رضوی نے مزید کہاکہ  خالد لطیف کے وکیل کو مقدمہ کا صحیح علم ہی نہیں اور وہ اسپاٹ فکسنگ کی بجائے میچ فکسنگ کا مقدمہ لڑ رہے ہیں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT