Monday , October 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / خالد کی سنچری رائیگاں

خالد کی سنچری رائیگاں

حیدرآباد 19 اگسٹ (راست) حیدرآباد کرکٹ اسوسی ایشن کے انڈر 19 ونڈے مقابلہ میں وژنری جونیر کالج کے اوپنر وکٹ کیپر بیٹسمین عبدالخالد القریشی نے 9 چوکوں اور 2 چھکوں پر مشتمل اپنی اننگز میں 105 رنز اسکور کئے۔ تاہم بھون جونیر کالج کی ٹیم کے خلاف ان کی یہ شاندار سنچری رائیگاں گئی۔ پہلے بیاٹنگ کرتے ہوئے وژنری جونیر کالج کی ٹیم نے 227 رنز اسکور کئے جبکہ جوابی اننگز میں فاتح ٹیم نے صرف ایک وکٹ پر مطلوبہ نشانہ حاصل کرلیا۔ فاتح ٹیم کے لئے کوشک یادو نے 101 اور بھومک نے ناقابل تسخیر 96 رنز اسکور کئے۔ نیز سدھارتھ نائیڈو نے ناٹ آؤٹ 9 رنز اسکور کئے۔ بولنگ میں عبدالالیٰ قریشی نے 60 رنز کے عوض اپنی ٹیم کے لئے واحد کامیابی حاصل کی۔

 

گبر سنگھ امجد خان کے بیٹے سیماب خان کرکٹر بن گئے
ممبئی۔19 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام)بالی ووڈ میں گبر سنگھ کا کردار ادا کرنے والے اداکار امجد خان کا نام ایک روشن باب ہے اور اب انکے بیٹے سیماب خان نے کرکٹ میں قدم رکھ دیا ہے ۔سیماب خان  نے ڈاکٹر ایچ ڈی کنگا لیگ میں دادر یونین اسپورٹس کلب کی جانب سے اپنی ٹیم کو کامیابی دلوانے والامظاہرہ کیا۔ انہوں نے شیواجی پارک ینگسٹرز کلب کے خلاف25 رنز دے کر پانچ وکٹیں لیں۔سیماب خان نے  کہاہے کہ وہ میرٹ پر ہندوستانی ٹیم کی طرف سے کھیلنا چاہتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT