Saturday , September 23 2017
Home / دنیا / خالصتان حامی گروپس کا اقوام متحدہ کے روبرو مظاہرہ

خالصتان حامی گروپس کا اقوام متحدہ کے روبرو مظاہرہ

نیویارک ۔ 16 ۔ اگست : ( سیاست ڈاٹ کام ) : خالصتان حامی گروپس نے آج اقوام متحدہ کی عمارت کے باہر احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے اس عالمی مجلس سے خواہش کی وہ خود مختاری کے معاملہ میں کئے جانے والے ریفرنڈم کی تائید کرے ۔ اس سلسلہ میں سکھوں کے ایک وفد نے اقوام متحدہ کے عہدیداروں کو ’ اے کیس فار پنجاب ریفرنڈم 2020 ۔ سیکھس رائٹس آف سیلف ڈیٹر منیشن ۔ وہائی اینڈ ہاؤ ‘ کے عنوان سے ایک رپورٹ بھی پیش کی جس میں سکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیرس سے خطاب کرتے ہوئے یہ کہا گیا ہے کہ سکھوں کے اپنی خود مختاری کے لیے کیے جانے والے ریفرنڈم کی اقوام متحدہ تائید کرے ۔ سکھ رائٹس گروپ اور نارتھ امریکن گردوارہ کمیٹیز کے ارکان نے اقوام متحدہ سے خواہش کی کہ وہ آزادی پنجاب ریفرنڈم کی تائید کریں جو کہ سکھوں کیلئے ایک علحدہ ملک ’ خالصتان ‘ کا مطالبہ کررہے ہیں۔یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہے کہ سکھ رائیٹس گروپ کے ارکان اور نارتھ امریکن گردوارہ کمیٹیز کے ارکان آج سے نہیں بلکہ عرصہ دراز سے علیحدہ خالصتان کا مطالبہ کررہے ہیں اور صرف اس بات کے خواہاں ہیں کہ اقوام متحدہ ان کی تائید کرے کیونکہ یہ تائید حاصل ہونے سے ان کا موقف مستحکم ہوجائے گا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT