Friday , May 26 2017
Home / ہندوستان / خالی برتن زیادہ آواز کرتے ہیں پاکستان پر پاریکر کا طنز

خالی برتن زیادہ آواز کرتے ہیں پاکستان پر پاریکر کا طنز

پاناجی ، 15 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) سابق وزیر دفاع منوہر پاریکر نے آج پاکستان کو آواز کرنے والا خالی برتن قرار دیتے ہوئے نظرانداز کردیا اور کہا کہ پڑوسی ملک کسی نہ کسی چیز میں الجھتا رہتا ہے۔ ان کا تبصرہ سابق انڈین نیوی عہدہ دار کلبھوشن جادھو کو ایک پاکستانی ملٹری کورٹ کی سنائی گئی سزائے موت کے پس منظر میں ہے۔ پاریکر نے ڈی ڈی نیوز کو انٹرویو میں پاکستان کے بارے میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ کونکنی اور ہندی میں بھی ایک کہاوت ہے کہ خالی برتن زیادہ آواز کرتے ہیں۔ ’’ہمیں زیادہ توجہ نہیں دینا چاہئے کہ وہ کیا کہتے ہیں۔ ’’پاکستان کسی نہ کسی وجہ سے سرخیوں میں رہنا چاہتا ہے۔ وہ خطرناک کھیل کھیل رہا ہے۔ اسے سمجھنا چاہئے کہ اگر ہندوستان جوابی کارروائی شروع کردے تو پاکستان کے پاس جواب دینے کی طاقت نہیں ہے، وہ خود کو چاہے کچھ بھی قرار دیں۔‘‘جادھو کے تعلق سے پاریکر نے یہی کہاکہ پاکستان کو سشما سوراج مناسب جواب دے چکی ہیں۔ ہم خاموش نہیں رہیں گے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT