Tuesday , September 19 2017
Home / دنیا / خالی مکان میں آگ، پانچ ہلاک

خالی مکان میں آگ، پانچ ہلاک

فریسنو (امریکہ)۔ 14 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) فریسنو میں ایک خالی مکان میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا، جس میں پانچ افراد ہلاک ہوگئے جبکہ ایک شخص کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی گئی ہے کیونکہ وہ بری طرح جھلس گیا ہے۔ حکام کے مطابق آتش فرو عملہ نے خالی مکان میں موجود 6 افراد کو کھینچ کر باہر نکالا کیونکہ اس وقت وہ پوری طرح آگ اور دھویں کی لپیٹ میں تھا۔ چار افراد کو جائے حادثہ پر ہی مردہ قرار دیا گیا جبکہ پانچواں ہاسپٹل میں زخموں سے جانبر نہ ہوسکا۔ دریں اثناء ایک پڑوسی نے بتایا کہ اس نے کچھ لوگوں کو مدد کیلئے پکارتے ہوئے سنا جو مکان کی کھڑکیوں کو مسلسل زور زور سے پیٹ رہے تھے۔

TOPPOPULARRECENT