Tuesday , September 26 2017
Home / دنیا / خامنہ ای نے ایران کے جوہری معاہدے کی توثیق کر دی

خامنہ ای نے ایران کے جوہری معاہدے کی توثیق کر دی

تہران ۔ 22 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے ایران کے عالمی طاقتوں کے ساتھ جولائی کے مہینے میں طے شدہ نیوکلیئر معاہدے کی توثیق کر دی ہے۔ تاہم ان کا کہنا ہیکہ معاہدے میں بعض نقائص بھی ہیں۔ گزشتہ روز ایرانی سپریم لیڈر نے بالآخر ایران کے متنازعہ نیوکلیئر پروگرام سے متعلق معاہدے کو منظوری دیدی۔ یہ معاہدہ ایران اور چھ عالمی طاقتوں کے درمیان دو سال کے مذاکرات کے بعد طے پایا ہے۔ ان عالمی طاقتوں میں امریکہ، فرانس، برطانیہ، جرمنی، چین اور روس شامل ہیں۔ اس سے قبل خامنہ ای نے کبھی نہ مذاکرات کی عوامی سطح پر حمایت کی تھی اور نہ ہی معاہدہ طے کئے جانے کے بعد اس کی توثیق کی تھی۔ تاہم ان کی جانب سے یہ بھی نہیں کہا گیا تھا کہ وہ اس معاہدے کے خلاف ہیں۔ ایرانی صدر حسن روحانی کے اقتدار میں آنے کے بعد ایران اور مغرب کے تعلقات میں بتدریج بہتری آنے لگی۔ ایران کا جوہری معاہدہ بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔

TOPPOPULARRECENT