Tuesday , October 17 2017
Home / ہندوستان / خام تیل کی بین الاقوامی قیمت میں اضافہ

خام تیل کی بین الاقوامی قیمت میں اضافہ

نئی دہلی،26 دسمبر  (سیاست ڈاٹ کام) پٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت کے ادارے پٹرولیم پلاننگ اینڈ اینالیسس سیل (پی پی اے سی) کے ذریعے کمپیوٹر پر شائع کیے جانے والے اعداد وشمار کے مطابق 23دسمبر 2016 کو ہندوستان میں خام تیل کی بین الاقوامی قیمت معمولی اضافے کے ساتھ 52.83 امریکی ڈالر فی بیرل ہوگئی جو پچھلے کاروباری روز 22 دسمبر 2016 کو اس سے کم یعنی 52.74 امریکی ڈالر فی بیرل تھی۔ ہندوستانی روپئے میں بھی خام تیل کی بین الاقوامی قیمت میں اضافہ درج ہوا ہے ۔ 23 دسمبر 2016 کو ہندوستانی روپئے میں خام تیل کی بین الاقوامی قیمت بڑھ کر 3587.79 روپئے فی بیرل ہوگئی جو پچھلے کاروباری روز 22دسمبر 2016 کو 3581.83 روپئے فی بیرل تھی۔ دوسری طرف روپیہ ڈالر شرح مبادلہ میں کوئی تبدیلی نہیں درج ہوئی ہے اور 23دسمبر 2016 کو بھی روپیہ ڈالر شرح مبادلہ 67.91 روپئے فی ڈالر ہی رہی جو 22دسمبر 2016 کو بھی 67.91 روپئے فی ڈالر ہی تھی۔

TOPPOPULARRECENT