Wednesday , June 28 2017
Home / ہندوستان / خام تیل کی قیمت میں کمی

خام تیل کی قیمت میں کمی

نئی دہلی،14 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) پٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت کے ادارے پٹرولیم پلاننگ اینڈ اینالیسس سیل (پی پی اے سی ) کے ذریعہ کمپیوٹر پرشائع کئے جانے والے اعداد وشمار کے مطابق 13 مارچ 2017 کو ہندوستان میں خام تیل کی بین الاقوامی قیمت کم ہوکر 50.09 امریکی ڈالر فی بیرل ہوگئی جو پچھلے کاروباری روز 10 مارچ 2017 کو اس سے قدرے زائد یعنی 51.07 امریکی ڈالر فی بیر ل تھی ۔ہندوستانی روپے میں بھی خام تیل کی بین الاقوامی قیمت میں کمی درج ہوئی ہے ۔ 13 مارچ 2017 کو ہندوستانی روپے میں خام تیل کی بین الاقوامی قیمت 3040.61 روپے فی بیرل ہوگئی ،جو پچھلے کاروباری روز 10 مارچ 2017 کو اس سے قدرے زائد یعنی 3405.47 روپے فی بیرل تھی ۔
دوسری طرف 13 مارچ 2017 روپیہ [؟]ڈالر شرح مبادلہ ریزروبینک آف انڈیا کی جانب سے 13 مارچ 2017 کی شرح مبادلہ نہ فراہم کئے جانے کے نتیجے میں 66.69 روپے فی ڈالرہوگئی ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT