Tuesday , October 17 2017
Home / ہندوستان / خام تیل کی قیمت میں کمی

خام تیل کی قیمت میں کمی

نئی دہلی،14جون (یو این آئی) پٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت کے ادارے پٹرولیم پلاننگ اینڈ اینالیسس سیل (پی پی اے سی ) کے ذریعہ کمپیوٹر پر شائع کئے جانے والے اعدادوشمار کے مطابق 13 جون 2016 کو ہندوستان میں خام تیل کی بین الاقوامی قیمت مزید کمی کے ساتھ 47.46 امریکی ڈالرفی بیرل ہوگئی جو پچھلے کاروباری رو ز 10 جو 2016 کو اس سے زائد یعنی 48.41 امریکی ڈالر فی بیارل تھی۔
ہندوستانی روپے میں بھی خام تیل کی قیمت میں کمی درج ہوئی ہے ۔ 13 جون 2016 کو ہندوستانی روپے میں خام تیل کی بین الاقوامی قیمت کم ہوکر 3183.17 روپے فی بیرل ہوگئی جو پچھلے کاروباری روز 10 جو ن 2016 کو اس سے زائد یعنی 3233.64 روپے فی بیرل تھی ۔
دوسری طرف امریکی ڈالر کی مالیت کے مقابلے ہندوستانی روپے کی قیمت میں بھی کمزوری درج ہوئی ہے ۔13 جو ن 2016 کو روپیہ [؟] ڈالر شرح مبادلہ 67.07 روپے فی ڈالر ہوگئی جو پچھلے کاروباری روز 10 جو 2016 کو 66.79 روپے فی ڈالر ہوگئی۔

TOPPOPULARRECENT