Monday , August 21 2017
Home / Top Stories / خاندانی تنازعات کی وجہ سے تنزیل احمد کا قتل

خاندانی تنازعات کی وجہ سے تنزیل احمد کا قتل

BIJNOR, APR 12 (UNI):- Two accused Junaid (L) and Reyaan (R) arrested by Bijnor Police in connection with the murder of NIA officer Mohammad Tanzil Ahmad, being produce at a press conference in Bijnor on Tuesday. UNI PHOTO-98u

۔2افراد گرفتار، اصل سازشی کی تلاش جاری
بیجنور( اتر پردیش ) ۔/12اپریل، ( سیاست ڈاٹ کام ) اتر پردیش پولیس نے این آئی اے عہدیدار تنزیل احمد کے قتل کے سلسلہ میں آج 2 افراد کو گرفتار کرلیا ہے اور بتایا کہ گھریلو تنازعات کی وجہ سے یہ واقعہ پیش آیا ہے۔ آئی جی ( بریلی زون ) وجئے کمار مینا نے بتایا کہ نیشنل انوسٹگیشن ایجنسی کے ڈپٹی ایسپی جب 2اپریل کی شب ایک رشتہ دار کی تقریب شادی سے واپس آرہے تھے اس وقت 3 افراد ان کا تعاقب کررہے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ احمد کے بہنوئی کے ایک بھتیجہ ریحان اور اس کے ساتھی زینول کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ اصل سازشی منیر کی تلاش جاری ہے۔ منصوبہ کے مطابق تنزیل احمد کی کار کو شاہس پور میں روک لیا گیا اور ایک حملہ آور منیر نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس میں این آئی اے آفیسر برسر موقع ہلاک اور ان کی اہلیہ شدید زخمی ہوگئیں تاہم ان کے 2بچے بال بال بچ گئے ۔ مسٹر وجئے کمار مینا نے بتایا کہ گھریلو تنازعات، خاندانی معاملت اور جائیدادمیں حصہ داری کی وجہ سے اس جرم کا ارتکاب کیا گیا۔ قبل ازیں ڈائرکٹر جنرل پولیس نے منیر کی گرفتاری کیلئے 50 ہزار کے انعام کا اعلان کیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT