Monday , August 21 2017
Home / شہر کی خبریں / خانگی اسکولس میں اسپیشل فیس کی وصولی حکومت کیا کررہی ہے ؟ہائی کورٹ کا سوال

خانگی اسکولس میں اسپیشل فیس کی وصولی حکومت کیا کررہی ہے ؟ہائی کورٹ کا سوال

حیدرآباد ۔ 9 ۔ فروری : ( سیاست نیوز ) : ہائی کورٹ کی ڈیویژن بنچ نے تلنگانہ حکومت سے یہ جاننا چاہا ہے کہ وہ حیدرآباد میں خانگی اسکولس کے مینجمنٹس کو طلبہ کے والدین سے بڑھی چڑھی فیس وصول کرنے سے روکنے کے لیے کیا اقدامات کررہی ہے ۔ کارگذار چیف جسٹس دلیپ بی بھوسلے اور جسٹس ایس وی بھٹ پر مشتمل بنچ ہائی اسکول پیرنٹس اسوسی ایشن کی درخواست کی سماعت کررہی ہے ۔ اس درخواست میں اسپیشل فیس کے نام سے فیس وصول کرنے والے اسکولس کے اقدام کو چیلنج کیا گیا ہے ۔ بنچ نے درخواست گذار کے وکیل سے دریافت کیا کہ کیوں خانگی اسکولس کے انتظامیہ کو فریق نہیں بنایا گیا ۔ وکیل نے کہا کہ چھ اسکولس کو فریق بنایا گیا ہے ۔ بنچ نے درخواست گذاروں سے کہا کہ تمام اسکولس کو فریق بنایا جائے ۔ عدالت نے حکومت کو جواب داخل کرنے کے لیے وقت دیا ہے اور سماعت دو ہفتوں کے لیے ملتوی کردی ۔۔

TOPPOPULARRECENT