Thursday , August 24 2017
Home / شہر کی خبریں / خانگی اسکولس میں من مانی فیس وصولی کے خلاف شکایت

خانگی اسکولس میں من مانی فیس وصولی کے خلاف شکایت

شمس آباد ۔ 14 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز): راجندر نگر اپرپلی ٹی آر ایس قائدین نے حلقہ کے چند خانگی اسکولس کا دورہ کیا جہاں خانگی ادارے طلباء سے من مانی فیس وصول کررہے ہیں ۔ سید مزمل احمد اپرپلی ایریا کمیٹی صدر نے بتایا کہ خانگی اسکولس میں نرسری کلاس کے لیے ایک تا دو ہزار روپئے وصول کررہے ہیں اور اس کے علاوہ تین ماہ چھ ماہ کی علحدہ فیس بھی مقرر کی جارہی ہے ۔ جس کی شکایت منڈل ایجوکیشن آفیسر سے کی گئی ہے ۔ حکومت ایک طرف طلباء کو تعلیم میں سہولت مہیا کرنے کے لیے کے جی تا پی جی مفت تعلیم کا اعلان کررہی ہے تو خانگی ادارے من مانی فیس وصول کر کے خلاف ورزی کررہے ہیں ۔ سید مزمل احمد نے وزیر تعلیم سے مطالبہ کیا کہ وہ اس سلسلہ میں سخت اقدام کرتے ہوئے تمام خانگی اسکولس میں اوسطا فیس مقرر کرتے ہوئے غریب طلباء کو راحت پہنچائیں ۔ اس موقع پر سبھاش ، علیم ، اشفاق ، سامیول اور پرفول کمار کے علاوہ دیگر افراد موجود تھے ۔۔

TOPPOPULARRECENT