Saturday , October 21 2017
Home / شہر کی خبریں / خانگی اسکولس کا فیس تفصیلات پیش کرنے سے گریز

خانگی اسکولس کا فیس تفصیلات پیش کرنے سے گریز

صرف 2% اسکولس نے تفصیلات پیش کی ہیں

حیدرآباد۔8 اکتوبر (سیاست نیوز) شہر کے زائد از 5,000 اسکولس میں سے صرف 130 اسکولس نے مقررہ وقت میں طلبہ سے وصول کی جانے والی فیس کی تفصیلات اور اکاؤنٹس پیش کئے ہیں۔ پروفیسر تروپتی راؤ کمیٹی نے پرائیویٹ اسکول مینجمنٹس کو وارننگ دی ہے کہ انہیں ہدایات نظرانداز کرنے پر سخت کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اسکولی تعلیم محکمہ نے تفصیلات پیش کرنے کی تاریخ میں 15 اکتوبر تک توسیع کی ہے۔ کمیٹی کو اپنی رپورٹ 15 نومبر تک پیش کرنا ہے۔ تفصیلات پیش کرنے کے لئے ویب سائیٹ اس سال اگست میں شروع کی گئی اور اسکولس انتظامیہ کو تفصیلات پیش کرنے کے لئے 15 ستمبر تک کا وقت دیا گیا تھا، صرف 2% اسکولس نے تفصیلات پیش کیں۔ پروفیسر تروپتی راؤ نے کہا کہ اگر اسکولس انتظامیہ 15 اکتوبر تک تفصیلات پیش نہیں کریں گے تو وہ تاریخ میں مزید کوئی توسیع نہیں کریں گے اور دستیاب تفصیلات کی بنیاد پر رپورٹ پیش کردی جائے گی۔

TOPPOPULARRECENT