Monday , September 25 2017
Home / شہر کی خبریں / خانگی اسکولوں میں غریب بچوں کیلئے تحفظات کا مطالبہ

خانگی اسکولوں میں غریب بچوں کیلئے تحفظات کا مطالبہ

حیدرآباد ۔ 19 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : ڈپٹی لیڈر کانگریس مقننہ پارٹی تلنگانہ اسمبلی مسٹر ٹی جیون ریڈی نے کہا کہ کے جی تا پی جی مفت تعلیم کی فراہمی پر عمل آوری کے لیے وقت درکار رہنے کا حکومت اظہار کررہی ہے ۔ لہذا اس وقت تک قانون حق تعلیم پر عمل آوری کرنے کا حکومت تلنگانہ سے انہوں نے پر زور مطالبہ کیا ۔ آج ایوان میں وزیر فینانس مسٹر ای راجندر کے بجٹ مباحث پر دئیے گئے جواب پر وضاحت طلب کرتے ہوئے مسٹر جیون ریڈی نے کہا کہ کے جی تا پی جی مفت تعلیم پروگرام پر عمل آوری ہونے تک کم از کم پرائیوٹ کارپوریٹ اسکولس میں کے جی تا پی جی تعلیم پانے کے لیے غریب طلباء کو سہولت فراہم کرنے کے اقدامات کئے جانے چاہئے ۔ اس کے علاوہ خانگی اسکولس میں غریب بچوں کے لیے 25 فیصد تحفظات پر عمل آوری کو یقینی بنانے کا بھی مطالبہ کیا ۔ مسٹر جیون ریڈی نے کہا کہ خانگی اسکول انتظامیہ اپنی من مانی طور پر بچوں سے فیس وصول کررہے ہیں اور فیس وصولی کی کوئی حد ہی نہیں ہے لہذا حکومت سے اس سلسلہ میں سخت ترین اقدامات کرنے کی پر زور اپیل کی ۔ ڈاکٹر کے لکشمن بی جے پی ، اے ریونت ریڈی تلگو دیشم ، ایس وینکٹیشور راؤ وائی ایس آر کانگریس پارٹی رویندر کمار سی پی آئی اور ایس راجیا سی پی آئی ایم نے بھی وزیر فینانس سے وضاحت طلب کرتے ہوئے جوابات حاصل کئے ۔۔

TOPPOPULARRECENT