Thursday , September 21 2017
Home / اضلاع کی خبریں / خانگی اسکول بس ڈرائیورس کا احتجاجی دھرنا

خانگی اسکول بس ڈرائیورس کا احتجاجی دھرنا

کریم نگر۔/20جولائی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) خانگی تعلیمی ادارہ جات کے بس ڈرائیورس، ہیلپرس تنخواہوں میں خاطر خواہ اضافہ اور اقل ترین اجرت بورڈ سفارش پر عمل آوری کا مطالبہ کرتے ہوئے یونین کے زیر اہتمام کلکٹریٹ کے آگے دھرنا دیا۔ قبل ازیں سرکس گراؤنڈ سے جلوس کی شکل میں ضلع اعزازی صدر کوڈی کنڈلا ستیم کی قیادت میں کلکٹریٹ پہنچ کر احتجاج شروع کیا۔ ایل کے جی، یو کے جی کے بچوں کی تعلیم کے لئے ہزاروں روپئے فیس وصول کرتے ہوئے تعلیمی اداروں کے مالکین ڈرائیورس اور ہیلپرس کو صرف 6تا8 ہزار روپئے دے رہے ہیں۔ اس طرح  ہماری محنت کا استحصال کررہے ہیں۔ 75فیصد اسکول انتظامیہ ڈرائیورس سے ہی تمام خدمات لے رہے ہیں۔ ہیلپرس کو بھی پی ایف ، بونس وغیرہ کچھ بھی نہیں دیا جارہا ہے۔ سابق میں محکمہ لیبر کمشنر کی قیادت میں خانگی اسکولس کے مالکین نے جون سے تنخواہوں میں اضافہ کرنے کے بارے میں قبول کیا تھا اب اگر فوری عمل نہ کرنے پر ہڑتال پر اُتر جانے کا انتباہ دیا۔

ٹرین کی زد میں آکر
ایک شخص ہلاک
مدہول ۔/20جولائی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حلقہ مدہول کے موضع باسر ریلوے اسٹیشن میں آج صبح کی اولین ساعتوں میں ٹرین کی زد میں آکر ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ انچارج ہیڈ کانسٹبل گنگادھر باسر کی اطلاع کے بموجب نامعلوم غیر مسلم شخص چلتی ٹرین میں چڑھنے کی کوشش میں ٹرین کی زد میں آگیا اور ہلاک ہوگیا۔ انہوں نے بتایا کہ نامعلوم شخص کی عمر تقریباً 55سال ہے، ہلاک شخص لال شرٹ اور کالی پائنٹ پہنا ہوا ہے نامعلوم شخص کو بغرض پوسٹ مارٹم نظام آباد منتقل کیا گیا۔ مزید تحقیقات ریلوے پولیس نظام آباد سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT