Thursday , August 17 2017
Home / جرائم و حادثات / خانگی اسکول طلبہ کے جھگڑے میں زخمی طالب علم کی موت

خانگی اسکول طلبہ کے جھگڑے میں زخمی طالب علم کی موت

ٹولی چوکی حکیم پیٹ میں سنسنی، پولیس مصروف تحقیقات
حیدرآباد ۔ 16 جولائی (سیاست نیوز) ٹولی چوکی کے علاقہ حکیم پیٹ میں دو کمسن طلبہ کی لڑائی میںمبینہ طور پر شدید زخمی ابراہیم کل رات علاج کے دوران فوت ہوگیا۔ ابراہیم کی موت کے ساتھ ہی علاقہ جات ٹولی چوکی آئی اے ایس کالونی، حکیم پیٹ کنٹہ، ویراٹ نگر، منی برنداون کالونی اور محمدی لائن و دیگر علاقوں میں سنسنی پھیل گئی۔ اس خصوص میں انسپکٹر بنجارہ ہلز مسٹر سرینواس نے بتایا کہ 12 جولائی کو ان دونوں لڑکوں کے درمیان اسکول میں جھگڑا ہوا تھا۔ علاقہ آئی اے ایس کالونی میں ایک خانگی اسکول واقع ہے جہاں ابراہیم اور اس پر حملہ کرنے والے فیاض دونوں زیرتعلیم تھے۔ ابراہیم کی عمر پولیس انسپکٹر سرینواس نے 6 سال اور فیاض کی عمر 8 سال بتائی، جھگڑے کے دوران ابراہیم کے سینہ پر شدید مار لگنے سے اس کی صحت خراب ہوگئی تھی جس کو نیلوفر ہاسپٹل منتقل کیا گیا تھا جہاں اس کمسن کی ایک سے زائد مرتبہ سرجری بھی کی گئی۔ انسپکٹر پولیس بنجارہلز نے یہ بات بتائی جو علاج کے دوران کل رات دیر گئے فوت ہوگیا۔ بنجارہ ہلز پولیس مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT