Thursday , August 24 2017
Home / جرائم و حادثات / خانگی اسکول میں کمسن طالبہ پر نابالغ ٹیچر کی دست درازی

خانگی اسکول میں کمسن طالبہ پر نابالغ ٹیچر کی دست درازی

حیدرآباد ۔ 30 مئی ۔ ( سیاست نیوز) رین بازار پولیس اسٹیشن حدود میں پیش آئے ایک گھناؤنی واقعہ میں 6 سالہ کمسن طالبہ کے ساتھ 16 سالہ ماسٹرنے مبینہ طورپر دست درازی کی کوشش کی ۔ پولیس کے بموجب ندا ماڈرن اسکول میں زیرتعلیم 6 سالہ کمسن طالبہ جو گرمائی کلاسس میں شریک تھی آج اُس کے ٹیچر نے جو ایک 16سالہ لڑکا ہے‘ اُس پر کی ۔ اس واقعہ کی اطلاع ملنے پر طالبہ کے والدین اسکول پہنچ گئے اور پرزور احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ کم عمر اسکول ٹیچروں کا مالی فوائد کیلئے تقرر کیا جارہا ہے جس کی وجہ سے ایسے گھناؤنے واقعات پیش آرہے ہیں ۔ والدین و دیگر نے خاطی کی فوری گرفتاری اور اُسے سخت سے سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT