Friday , April 28 2017
Home / شہر کی خبریں / خانگی انجینئرنگ کالجوں کی تنقیح کے عمل کا آغاز

خانگی انجینئرنگ کالجوں کی تنقیح کے عمل کا آغاز

حیدرآباد۔/15مارچ، ( سیاست نیوز) ریاست تلنگانہ میں پائے جانے والے خانگی انجینئرنگ کالجوں کو سال 2017-2018 کے تعلیمی سال کیلئے مسلمہ حیثیت فراہم کرنے افیلیشن (AFFILIATION) کیلئے تنقیح کے عمل کا آج سے آغاز ہوا ہے۔ اس سلسلہ میں جواہر لعل نہرو ٹکنالوجیکل یونیورسٹی حیدرآباد ( جے این ٹی یو ایچ ) کے عہدیداروں نے کالجوں کے دورے کرنے کیلئے تمام تر انتظامات کئے۔ جواہر لعل نہرو ٹیکنالوجیکل یونیورسٹی کے باوثوق ذرائع نے یہ بات بتائی اور کہا کہ انجینئرنگ کالجوں کی تنقیح و معائنوں کا سلسلہ آئندہ ماہ اپریل کے دوسرے ہفتہ تک جاری رہے گا۔ بعد ازاں حقائق پر مبنی کمیٹی تنقیحات و معائنوں کے بعد پیش کی جانے والی رپورٹ کا جائزہ لے گی اور پھر خانگی انجینئرنگ کالجوں کے انتظامیوں سے اعتراضات قبول کئے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق بتایا جاتا ہے کہ اس طرح جانچ وغیرہ کا مکمل عمل ہوجانے کے بعد ماہ مئی کے اختتام سے قبل ہی تمام خانگی انجینئرنگ کالجوں کو مسلمہ حیثیت فراہم کرنے کیلئے عہدیداران متعلقہ اقدامات کریں گے جبکہ مسلمہ حیثیت کے حصول کیلئے درخواستیں داخل کرنے کی آخری تاریخ گذشتہ دن یعنی 14مارچ تھی اور آخری تاریخ تک خانگی انجینئرنگ کالج انتظامیوں کی جانب سے جواہر لعل نہرو ٹیکنالوجیکل یونیورسٹی میں جملہ 270 درخواستیں وصول ہوئیں۔
کریم مورانی کی قبل از گرفتاری ضمانت منسوخ
حیدرآباد۔/15مارچ، ( سیاست نیوز) حیدرآباد کی ایک عدالت نے بالی ووڈ فلم پروڈیوسر کریم مورانی کی قبل از وقت گرفتاری ضمانت کو منسوخ کرتے ہوئے خود سپردگی کی ہدایت دی ہے۔ ان پر دہلی کی ایک خاتون کی مبینہ عصمت ریزی کا مقدمہ درج ہے۔ چوتھے ایڈیشنل میٹرو پولیٹن سیشن کورٹ ایل بی نگر نے کل مورانی کی ضمانت منسوخ کیا اور 22مارچ سے قبل حیدرآباد پولیس کے سامنے خود سپردگی کی ہدایت دی۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT