Monday , September 25 2017
Home / شہر کی خبریں / خانگی تعلیمی اداروں میں من مانی فیس پر کنٹرول کا فیصلہ

خانگی تعلیمی اداروں میں من مانی فیس پر کنٹرول کا فیصلہ

کالجوں میں بائیومیٹرک سسٹم اور سی سی کیمروں کی تنصیب: کے سری ہری
حیدرآباد۔11اپریل ( این ایس ایس) تلنگانہ کے ڈپٹی چیف منسٹر کڈیم سری ہری نے آج کہا کہ 2016-17ء بطور تعلیمی سال منایا جارہا ہے اور سرکاری تعلیمی اداروں کے معیار کو مزید بہتر بنانے پر توجہ مرکوز کی جائے گی ۔ ڈپٹی چیف منسٹر و وزیر تعلیم  کڈیم سری ہری نے یہاں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے مزید کہا کہ من مانی فیس پر قابو پانے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ خانگی تعلیمی اداروں کی بڑھتی ہوئی فیس پر کنٹرول کرنے کیلئے ہفتہ یا چند دن میں حکومت اپنی پالیسی کا اعلان کرے گی ۔ انہوں نے تلنگانہ میں ٹیچرس کی جائیدادوں پر بھرتیوں کیلئے ڈی ایس سی امتحانات کے انعقاد کے علاوہ تعلیمی شعبہ کے معیار کو بہتر بنایا جائے گا ۔ کڈیم سری ہری نے ڈسپلین پیدا کرنے کے مقصد سے ریاست کے تمام سرکاری و خانگی تعلیمی اداروں بالخصوص جونیئر اور پی جی اور ڈگری کالجس میں حاضری کا بائیومیٹرک سسٹم رائج کرنے اور سی سی کیمروں کی تنصیب کو یقینی بنانے پر زور دیا ۔ انہوں نے کہا کہ پرائمری اسکولس کو تمام بنیادی سہولتوں کی فراہمی کا منصوبہ تیار کیا جارہا ہے ۔علاوہ ازیں انٹرمیڈیٹ طلبہ کی جانب سے انتظامیہ کو آدھار کارڈ کی تفصیلات کی فراہمی کو لازمی قرار دیا جائے گا ۔

TOPPOPULARRECENT