Wednesday , October 18 2017
Home / اضلاع کی خبریں / خانگی تعلیمی اداروں کے بس ڈرائیورس کی ہڑتال ختم

خانگی تعلیمی اداروں کے بس ڈرائیورس کی ہڑتال ختم

کریم نگر۔/10اگسٹ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) خانگی تعلیمی ادارہ جات اسکول بس ڈرائیورس اور ہیلپرس کی ہڑتال اور احتجاج تنخواہوں میں اضافہ کی مانگ اور دیگر سہولیات کے تعلق سے پانچ روز سے جاری ہڑتال ختم ہوگئی۔ ڈپٹی لیبر کمشنر گاندھی نے اپنے دفتر میں سی آئی ٹی یو قائدین، خانگی تعلیمی اداروں کے مالکین کے ساتھ بات چیت کی۔ ڈرائیورس یونین کی جانب سے ذمہ داران سی آئی ٹی یو ضلع قائد اسرا ویلی متیم راؤ، گوڈکھندولا ستیم، ایڈلہ رمیش اور تعلیمی اداروں کے ذمہ داران یادگیری، شیکھر راؤ، وی نریندر ریڈی، کے سنجیوا ریڈی، سروجا سریدھر وغیرہ کے ساتھ نوٹس میں دیئے گئے مطالبات کے مطابق ڈرائیورس کو 9700 روپئے تنخواہ، بچوں کو مفت تعلیم سالانہ چار جوڑے کپڑے، پی ایف، ای پی ایف، شناختی کارڈ کی اجرائی کی تعلیمی اداروں کے ذمہ داران نے منظوری دے دی۔

آشنا کے خوف سے شادی شدہ خاتون کی خودکشی
ویملواڑہ۔/10اگسٹ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سیدہ راؤ سب انسپکٹر پولیس کی اطلاع کے بموجب ویملواڑہ کے محلے شاستری نگر کی رہنے والی شادی شدہ خاتون سری دیوی عمر 25 سال نے خودکشی کرلی۔ تفصیلات کے بموجب سری دیوی کے اسی محلے کے رہنے والے شیوا سے ناجائز تعلقات تھے دس دن قبل وہ سیر و تفریح کیلئے گئے اور خوب موج مستی کرکے آئے تھے لیکن اچانک ان دونوں میں جھگڑا ہوگیا اور سری دیوی نے اپنے مکان میں پھانسی کے ذریعہ خودکشی کرلی جس وقت گھر میں کوئی موجود نہیں تھا۔ اس نے یہ تحریر بھی چھوڑی کہ شیوا کی وجہ اسے جان کا خطرہ تھا اس لئے وہ خود کشی کررہی ہے اور شیوا کو کڑی سزا دی جانی چاہیئے۔ پولیس نے شیوا کو حراست میں لے کر اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

TOPPOPULARRECENT