Tuesday , October 17 2017
Home / شہر کی خبریں / خانگی حج ٹور آپریٹرس لائسنس کی اجرائی میں تغلب

خانگی حج ٹور آپریٹرس لائسنس کی اجرائی میں تغلب

عازمین کو مشکلات ممکن ، حکومت کو احتیاطی اقدامات پر زور ، ایم سرینواس
حیدرآباد۔9مارچ(سیاست نیوز) کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا مارکسٹ گریٹر حیدرآباد کمیٹی نے خانگی حج ٹور آپریٹرس لائسنس کی اجرائی میں دھاندلیو ں کا الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ وزارت امور خارجہ کے دفتر سے حاصل جانکاری کے حوالے سے بتایا کہ حالیہ دنوں میں قومی سطح پر جاری کردہ خانگی حج ٹورآپریٹرس لائسنس کی اجرائی میں بڑے پیمانے پر تغلب کاروائیاں انجام دی گئی ہیں جس کی وجہہ سے آئندہ حج سیزن کو خانگی ٹور آپریٹرس کے ذریعہ سفر حج کے لئے روانہ ہونے والے عازمین کو مشکلات پیش آسکتی ہیں۔سی پی آئی ایم گریٹر حیدرآباد دفتر واقع گولکنڈہ چوراہا مشیرآباد میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس کے دوران سٹی سکریٹری ایم سرینواس نے کہاکہ مذکورہ ٹور آپریٹرس کو پچاس لاکھ تا ایک کروڑ روپئے کے عوض میں لائسنس کی اجرائی عمل میںلائی گئی ہے اور مستقبل میںیہ ٹورآپریٹرس عازمین حج کے سفر ‘ رہائش اور طعام کا انتظام کریں گے ۔ سرینوا س ریڈی نے کہاکہ ایسے ٹور آپریٹرس عازمین حج کی مشکلات میںاضافہ کرسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ پیسوں کی بچت کے لئے عازمین حج کا مکہ کے دور دراز مقامات پر قیام ‘ رہائش اور طعام کے غیر مطمئن انتظامات کرتے ہوئے اس قسم کے خانگی ٹور آپریٹرس عازمین حج کے لئے مشکلات پیدا کرتے ہیں۔ سرینواس ریڈی نے کہا کہ ناتجربے کار او ربنا ٹریڈ لائسنس کے ٹور آپریٹرس پر شکنجہ کستے ہوئے مستقبل میںعازمین حج کومشکلات سے بچانا مرکزی او رریاستی حکومتوں کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے اس ضمن میںصدر جمہوریہ ہند اور وزیر اعظم کو پارٹی کی جانب سے ایک مکتوب روانہ کرنے کا بھی اعلان کیا ہے ۔ سی پی آئی ایم ریاستی کمیٹی وشہری کمیٹی کے اراکین ایم اے ستا ر ‘ عزیز احمد خان بھی اس موقع پر

TOPPOPULARRECENT