Wednesday , September 20 2017
Home / اضلاع کی خبریں / خانگی دواخانوں کی تنقیح

خانگی دواخانوں کی تنقیح

پدا پلی 20؍ مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)  ڈی ایم اینڈ ایچ او ڈاکٹر راجیشم نے اچانک پدا پلی کے خانگی دواخانوں کی تنقیح کی ۔ انہوں نے قدیم عدالت کے قریب ورنگل منڈی بازار کے رہنے والے ہڈیوں کا خانگی علاج کرنے والے لارستدنہ رکھنے والے کو انتباہ دیا کہ یہ علاج و معالجہ بند کردے انہوں نے بغیر اجازت کے ایکسرے پلانٹ کو (Seaze) کردیا ۔ انہو ںنے ونائیک دواخانے کی تنقیح کی ۔ خانگی دواخانہ قائم کرنے کیلئے اجازت حاصل کرنا انہوں نے ضروری بتایا ۔ ان کے ہمراہ تحصیلدار انوپما ، آئی ایم اے صدر ڈاکٹر راج ریڈی ، راگی نائیڈو ، پرائمری ہیلتھ سنٹر ڈاکٹر  مدھوکر اور الا ڈی لکشمی نارائن بھی تھے ۔
نارائن پیٹ کے موضع امین پور مسلم قبرستان کو 5 لاکھ روپیہ کی اجرائی
نارائن پیٹ 20؍ مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)   نارائن پیٹ کے قریبی موضع امین پور میں مسلم قبرستان کی حصار بندی کیلئے جناب محمد سلیم ایم ایل سی سے جناب محمد امیر الدین رکن بلدیہ نارائن پیٹ کی کامیاب نمائندگی اور جناب محمد عبدالحکیم سابق صدرنشیان اردو اکیڈیمی رہنمائی پر جناب محمد سلیم نے حصار بندی کیلئے 5 لاکھ روپیہ کی گرانقدر رقم اپنے ایم ایل سی فنڈ سے جاری کی ہے ۔ انہوں نے حیدرآباد مںی جناب عبدالحکیم سابق صدرنشین اردو اکیڈیمی کی موجودگی میں امین پور قبرستان انتطامی کمیٹی کے صدر جناب محمد کلیم الدین کو منظورہ رقمی مراسلہ حوالے کیا ۔ جناب محمد امیر الدین ایڈوکیٹ اور محمد کلیم الدین نے جناب محمد سلیم اور جناب عبدالحکیم سے اظہار تشکر کیا ۔

TOPPOPULARRECENT