Sunday , September 24 2017
Home / شہر کی خبریں / خانگی سیکورٹی ایجنسیوں کی بھی نمایاں اہمیت : ڈی جی پی

خانگی سیکورٹی ایجنسیوں کی بھی نمایاں اہمیت : ڈی جی پی

حیدرآباد۔/23اگسٹ، ( پی ٹی آئی) تلنگانہ ڈائرکٹر جنرل پولیس انوراگ شرما نے سیکورٹی کی فراہمی کے معاملہ میں پولیس کی مدد یقینی بنانے میں خانگی سیکورٹی ایجنسیوں کے رول کی اہمیت واضح کی۔ انہوں نے پرائیویٹ سیکورٹی لائسنس رکھنے والوں کے تربیتی پروگرام کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیکورٹی ایجنسیاں دراصل پولیس خدمات کا توسیعی حصہ ہیں اور وہ معلومات کی فراہمی میں محکمہ پولیس کی معاون و مددگار ہیں۔ ڈی جی پی نے کہا کہ لائسنس یافتہ افراد کو ٹریننگ حاصل کرنے کے بعد ان کی خدمات میں توسیع کی جانی چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ اسٹاف کو بنیادی ٹریننگ فراہم کرنا ضروری ہے کیونکہ سیکورٹی پہلو سے یہ اہمیت کی حامل ہے۔ پرنسپل سکریٹری ( محکمہ داخلہ ) راجیو ترویدی نے کہا کہ خانگی سیکورٹی ایجنسی کے اسٹاف کو ٹریننگ سے انہیں اپنی ذمہ داریوں کو نبھانے میں کافی مددملے گی۔

TOPPOPULARRECENT