Saturday , August 19 2017
Home / شہر کی خبریں / خانگی شعبہ جات میں تحفظات پر زور

خانگی شعبہ جات میں تحفظات پر زور

وی ہنمنت راؤ کا مہا احتجاجی دیکشا، جاناریڈی، اتم کمار ریڈی و دیگر کی شرکت
حیدرآباد ۔ 16 اپریل (این ایس ایس) سینئر کانگریس قائد و رکن راجیہ سبھا مسٹر وی ہنمنت راؤ نے آج یہاں اندرا پارک پر مہادھرنا کا اہتمام کیا، جس کا مقصد مرکزی و ریاستی حکومتوں پر خانگی شعبہ میں تحفظات فراہمی کیلئے زو ردینا ہے۔ احتجاجی دھرنا کیمپ میں قائد اپوزیشن تلنگانہ قانون ساز اسمبلی مسٹر کے جاناریڈی کے علاوہ کیپٹن اتم کمار ریڈی صدر پردیش کانگریس کمیٹی تلنگانہ اور دیگر کانگریسی قائدین اور کارکنوں کی کثیر تعداد نے حصہ لیا اور مرکز کی این ڈی اے حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔ اس موقع پر مسٹر کے جاناریڈی نے حکومتوں پر زور دیا کہ وہ فوری طور پر خانگی شعبہ میں او بی سی، ایس سی، ایس ٹی اور اقلیتوں کو تحفظات فراہم کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ صرف سرکاری ملازمتوں میں ہی تحفظات پر عمل کیا جارہا ہے جبکہ خانگی شعبہ جات میں تحفظات کو یکسر نظرانداز کیا گیا ہے۔ قائد اپوزیشن نے حکومتوں سے مطالبہ کیا کہ وہ خانگی شعبہ جات میں تحفظات پر فوری عمل کریں۔

TOPPOPULARRECENT