Tuesday , October 17 2017
Home / ہندوستان / خانگی شعبہ میں تحفظات فراہم کرنے سی پی آئی کا مطالبہ

خانگی شعبہ میں تحفظات فراہم کرنے سی پی آئی کا مطالبہ

نئی دہلی ۔ 10 ۔ نومبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس کے پیش نظر سی پی آئی نے آج خانگی شعبہ میں درج فہرست ذاتوں و قبائل کو تحفظات فراہم کرنے کی پر زور مدافعت کی ہے اور حکومت پر زور د یا کہ سماج کے دو طبقات کی فلاح و بہبود کے لیے سب پلان کے تحت فنڈس مختص کرنے ایک مرکزی قانون مدون کیا جائے ۔ سی پی آئی کے نیشنل سکریٹری مسٹر ڈی راجہ نے بتایا کہ نئی فراخدلانہ معاشی پالیسیوں پر عمل آوری کے نتیجہ میں خانگی شعبہ ایک زبردست طاقت بن کر ابھرا ہے ۔لیکن وہ غیر امتیازی تقررات پالیسیوں کی پاسداری نہیں کررہا ہے ۔ اگرچیکہ خانگی شعبہ اپنی ترقی کے لیے ہر ممکنہ فائدہ حاصل کررہا ہے لیکن ایس سی ، ایس ٹی طبقات اس شعبہ میں داخلے سے محروم ہیں ۔ لہذا حکومت سے مطالبہ ہے کہ اس مسئلہ پر پارلیمنٹ ایک واضح پالیسی کا اعلان کرے ۔ سی پی آئی کے راجیہ سبھا رکن نے کہا کہ چونکہ منصوبہ بندی کمیشن کو تحلیل کردیا گیا جو کہ ایس سی اور ایس ٹی طبقات کو علحدہ فنڈس مختص کرنے کے لیے مرکزی اور ریاستی حکومتوں کو ہدایت دیتا تھا ۔ لہذا این ڈی اے حکومت کو چاہئے کہ ایک مرکزی قانون وضح کرنے کے لیے پیشرفت کرے ۔واضح رہے کہ آر ایس ایس سربراہ موہن بھگوت نے ریزرویشن پالیسی پر نظر ثانی کا مشورہ دیا تھا جس پر زبردست تنازعہ اور اندیشے پیدا ہوگئے تھے تاہم دلتوں کی حامیں جماعتیںریزرویشن کو مزید وسعت دینے کیلئے سرگرم ہوگئی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT