Thursday , August 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / خانگی شعبہ کی کچھ کمپنیاںاتھیلیٹس کو روزگار دینے تیار : مرکزی وزیر

خانگی شعبہ کی کچھ کمپنیاںاتھیلیٹس کو روزگار دینے تیار : مرکزی وزیر

حیدرآباد 11 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) مرکزی منسٹر آف اسٹیٹ اسپورٹس سربانندا سونوال نے آج کہا کہ خانگی شعبہ کی کچھ کمپنیوں نے اسپورٹس پرسنس کیلئے روزگار کے مواقع پیدا کرنے مرکز کی اپیل پر مثبت رد عمل کا اظہار کیا ہے ۔ سونووال نے یہاں ایک تقریب کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے کھلے عام روزگار کے موقع پیدا کرنے کے تعلق سے کارپوریٹ شعبہ سے اپیل کی تھی ۔ خانگی اور عوامی شعبہ سے بھی ہم نے اپیل کی تھی اور یہ لوگ ہمارے کھلاڑیوں کو جگہ دینے کیلئے کچھ آگے آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ نیشنل گیمس کے دوران حکومت نے کاروباری طبقہ سے کہا تھا کہ وہ اتھیلیٹس کیلئے روزگار کے مواقع پیدا کریں۔ انہوں نے کہا کہ کھیل کود زندگی کا ایک حصہ ہیں اور سبھی کو اس کو قبول کرنا چاہئے ۔ اگر ہر کوئی اور خاص طور پر والدین اس کی حوصلہ افزائی کرنا شروع کردیں تو پھر ہم ایک ایسا ماحول پیدا کرسکتے ہیں جب دنیا میں ہندوستان کھیل کود کے معاملہ میں نمبر ایک موقف بھی حاصل کرسکتا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT