Wednesday , September 20 2017
Home / جرائم و حادثات / خانگی فینانسروں کے خلاف کارروائی ، دو فینانسرس گرفتار

خانگی فینانسروں کے خلاف کارروائی ، دو فینانسرس گرفتار

غیر قانونی کاروبار اور ہراسانی کا شاخسانہ ، رچہ کنڈہ پولیس کا اقدام
حیدرآباد /17 اگست ( سیاست نیوز ) رچہ کنڈہ پولیس نے خانگی فینانسروں کے خلاف مہم کا آغآز کردیا ہے اور آج جواہر نگر کشائی گورہ ، نریڈمیٹ اور کیسرا پولیس حدود میں دھاوے کرتے ہوئے دو فینانسروں کو گرفتار کرلیا جو غیر قانونی طور پر چٹیوں کا کاروبار کر کے غیر قانونی طور پر رقم سود پر دے رہے تھے ۔ اسپیشل آپریشن ٹیم نے اپنی کارروائی میں جواہر نگر حدود سے بڑے پیمانے پر دستاویزات چیکس اور جائیداد کے دستاویزات کو ضبط کرلیا ۔ پولیس کے مطابق 55 سالہ نریندر ریڈی ساکن جواہر نگر 54 سالہ سی رویندر ساکن شانتی نگر جواہر نگر کو گرفتار کرلیا ۔ ایس او ٹی کے مطابق یہ خانگی فینانسرس 5 فیصد شرح سود پر قرض دے رہے تھے اور قرض کی رقم کی ضمانت کے طور پر مکانات اور اراضیات کے دستاویزات ( سیل ڈیڈ) کو بطور ضمانت رہن رکھتے تھے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق کافی عرصہ سے پولیس ان کی سرگرمیوں پر نظر رکھی ہوئی تھی اور آج کارروائی انجام دی ۔ ایس او ٹی کے مطابق گرفتار فینانسروں پر غیر قانونی کاروبار کے علاوہ قرض کی رقم وصول کرنے کیلئے دباؤ ڈالنے ہراسانی اور اذیت پہونچانے کے الزامات پائے جاتے ہیں ۔ جس کو پولیس نے کشائی گوڑہ سے ایک اور فینانسر ہنسیاگوڑ 54 سالہ کو گرفتار کرلیا ۔ جو ای سی آئی ایل علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ ایس او ٹی نے گرفتار افراد کو مزید کارروائی کیلئے متعلقہ پولیس اسٹیشن کے حوالے کردیا اور پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT