Tuesday , August 22 2017
Home / جرائم و حادثات / خانگی فینانسر کا قتل

خانگی فینانسر کا قتل

حیدرآباد ۔ /22 ستمبر (سیاست نیوز)  ایس آر نگر پولیس اسٹیشن حدود میں آج صبح کی اولین ساعتوں میں خانگی فینانسر اپنے ساتھی فینانسر کا قتل کردیا ۔ انسپکٹر مسٹر سرینواس نے بتایا کہ 36 سالہ سوماسندر راؤ ساکن بنجارہ بستی جو مقامی طور پر فینانس کا کاروبار چلاتا تھا اپنے ساتھی فینانسر ستیش سنگھ سے سود کی رقم کو لیکر گزشتہ چند دنوں سے جھگڑا چل رہا تھا ۔ ستیش سنگھ نے سوماسندر راؤ کو بات چیت کے بہانے ایس آر نگر کے علاقے سوراج نگر طلب کیا جہاں پر اس نے بے دردانہ طور پر چاقو سے حملہ کرکے اس کا قتل کردیا ۔ اس واقعہ کے بعد علاقہ میں سنسنی پھیل گئی اور مقامی عوام نے فینانسر کی نعش کو خون میں لت پت دیکھ کر پولیس کنٹرول روم کو مطلع کیا ۔ ایس آر نگر پولیس کی ٹیم مقام واقعہ پر پہونچ گئی اور عوام پر ڈاگ اسکواڈ کو بھی طلب کیا گیا ۔ پولیس نے بتایا کہ ساڑھے تین لاکھ روپئے قرض کی رقم اور اس پر سود کے مسئلہ کو لیکر دونوں کے درمیان جھگڑا ہوا اور بعد ازاں قتل کا سبب بن گیا ۔ پولیس نے ستیش سنگھ کو حراست میں لے لیا ہے اور کل اس کی گرفتاری کا اعلان کیا جائے گا ۔

TOPPOPULARRECENT