Wednesday , October 18 2017
Home / ہندوستان / خانگی میلس کیلئے استعمال پر ہیلاری کا اظہار معذرت

خانگی میلس کیلئے استعمال پر ہیلاری کا اظہار معذرت

واشنگٹن۔ 9 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیر خارجہ کے عہدہ پر رہتے ہوئے خانگی ای میلس کیلئے سرور استعمال کرنے پر ہیلاری کلنٹن نے اظہار معذرت کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ان کی ایک غلطی تھی۔ ہیلاری کلنٹن ڈیموکریٹک پارٹی کے صدارتی امیدواروں میں سب سے آگے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے جو کچھ کیا، اس کی اجازت بھی تھی۔ میں احتساب سے بالاتر تھی۔ اس کے باوجود جب میں اپنی کارکردگی کا جائزہ لیتی ہوں، معلوم ہوتا ہے کہ میں نے دو مرتبہ شخصی ای میلس کے لئے سرکاری سرور استعمال کیا تھا۔ اس غلطی کیلئے میں شرمندہ ہوں۔

اس کی ذمہ داری قبول کرتی ہوں۔
سنگاپور میں خاتون پر حملے کے الزام میں ہندوستانی نژاد شخص کو سزا
سنگارپور۔ 9 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) سنگاپور میں ایک ہندوستانی نژاد 44 سالہ مروگن سبرامنیم کو اپنی محبوبہ 31 سالہ رادھیکا راجہ ورما پر حملہ کرنے کے الزام میں 8 ماہ کی سزائے قید سنائی گئی اور 4 ہزار سنگاپوری ڈالر جرمانہ عائد کیا گیا۔ 15 مارچ کو مروگن نے اپنے دوستوں کے سامنے ایک ڈنر کے دوران رادھیکا کے چہرے پر گھونسہ مارا تھا۔ رادھیکا نے خود کو ایک کمرے میں بند کرلیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT