Monday , August 21 2017
Home / جرائم و حادثات / خانگی ہاسپٹل میں مریض کی موت پر ہنگامہ آرائی

خانگی ہاسپٹل میں مریض کی موت پر ہنگامہ آرائی

ہمایوں نگر میں سنسنی ، پولیس جمعیت کی طلبی ، احتجاجیوں اور ہاسپٹل انتظامیہ پر مقدمات
حیدرآباد /7 نومبر ( سیاست نیوز ) مہدی پٹنم کے علاقہ ہمایوں نگر میں آج اس وقت سنسنی پھیل گئی جب ایک خانگی ہاسپٹل میں چند افراد نے  توڑ پھوڑ مچادی ۔ اس واقعہ کے بعد علاقہ میں پولیس نے سخت چوکسی اختیار کرتے ہوئے پولیس کی جمعیت کو طلب کرلیا تھا ۔ بتایا جاتا ہے کہ ایک مریض کی مشتبہ موت کے بعد اس کے رشتہ داروں نے خانگی ہاسپٹل اور اس کے ڈاکٹرس پر الزام لگاتے ہوئے برہمی کا اظہار کیا اور توڑ پھوڑ مچادی ۔ آصف نگر پولیس کے مطابق 28 سالہ منی عرف منی رتنم جو پیشہ سے تاجر گڈی ملکاپور علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ اس شخص کی صحت 3 نومبر کو اچانک خراب ہوگئی جس کے بعد اسے فوری وجیہ ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں اس کا علاج جاری تھا ۔ 5 نومبر کو دن منی کو ڈاکٹر نے ا نجکشن دیا ۔ جس کے بعد اس کی صحت مزید بگڑ گئی اور وہ آج صبح مانصاحب ٹینک کے ایک ہاسپٹل میں فوت ہوگیا ۔ منی کی موت کے بعد اس کے رشتہ دار اور مقامی عوام برہم ہوگئے اور انہوں نے ہاسپٹل پر توڑ پھوڑ مچاتے ہوئے دہشت کا ماحول پیدا کیا ۔ اطلاع کے ساتھ ہی اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس آصف نگر مسٹر غوث محی الدین ہاسپٹل پہونچ گے اور حالات کا جائزہ لیا ۔ اس دوران انہوں نے بتایا کہ اس معاملہ میں دو مقدمات درج کرلئے گئے ہیں ۔متوفی کے رشتہ داروں کی شکایت پر ہاسپٹل انتظامیہ کے خلاف اور ہاسپٹل انتظامیہ کی شکایت پر جیون سنگھ اور دیگر کے خلاف مقدمات درج کرلئے ہیںا ور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT