Friday , October 20 2017
Home / اضلاع کی خبریں / خانہ پور میں جماعت اسلامی کا آج عید ملاپ پروگرام

خانہ پور میں جماعت اسلامی کا آج عید ملاپ پروگرام

خانہ پور ۔ 22 جولائی ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) محمد واثق امیر جماعت اسلامی ہند ( خانہ پور) کے بموجب بروز جمعرات 23 جولائی کو بمقام نیوماڈرن فنکشن ہال خانہ پور میں جماعت اسلامی خانہ پور کی جانب سے عید ملاپ تقریب منعقد ہوگی ۔ تقریب میں رکن شوریٰ مرکزی جماعت اسلامی ہند ملک معتصم خان صاحب ، محمد صادق احمد صاحب سکریٹری دعوت جماعت اسلامی ہند (تلنگانہ) ، مولانا محمد عتیق الدین فیض صوفی امام و خطیب محمدیہ مسجد خانہ پور ، مولوی منظور محی الدین امیر جماعت اسلامی عادل آباد و دیگر مقررین شرکت اور تقریب سے خطاب کریں گے ۔ مہمانان خصوصی کی حیثیت سے رکن اسمبلی خانہ پور اجمیرہ ریکھا شیام نائیک کے علاوہ مختلف جماعتوں کے سیاسی و مذہبی قائدین شرکت کریں گے ۔امیر جماعت اسلامی خانہ پور محمد واثق نے عوام سے شرکت کی اپیل کی ۔ عید ملاپ تقریب صبح 10:30 بجے منعقد ہوگی ۔

TOPPOPULARRECENT