Wednesday , August 23 2017
Home / اضلاع کی خبریں / خانہ پور میں گاندھی جینتی تقاریب

خانہ پور میں گاندھی جینتی تقاریب

رکن اسمبلی ریکھا نائک و دیگر کا مہاتما گاندھی کو خراج
خانہ پور 2 اکٹوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) خانہ پور میں مہاتما گاندھی کے یوم پیدائش کے موقع پر دفتر گرام پنچایت اور مختلف اسکولس میں تقاریب کا انعقاد عمل میں آیا۔ پروگرامس میں رکن اسمبلی خانہ پور اجمیرہ ریکھا شیام نائک، این ست نارائن سرپنچ خانہ پور، سنیتا راج گنگنا زیڈ پی ٹی سی خانہ پور، آکولہ شوبھا رانی صدرنشین منڈل پرجا پریشد خانہ پور، این سکارام سرینواس صدر ٹی آر ایس منڈل خانہ پور، رادھا راتھوڑ ایم پی ڈی او خانہ پور، رتناکر راؤ ای او پی آر ڈی اور دیگر نے شرکت کی۔ دفتر گرام پنچایت میں منعقدہ تقریب میں رکن اسمبلی ریکھا نائک نے بابائے قوم مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہاکہ آج ملک بھر میں بابائے قوم کی تعلیمات کو عام کرنے کی ضرورت ہے۔ اُنھوں نے کہاکہ ملک میں سیکولرازم کی بقاء کے لئے گاندھی جی کے اُصولوں کو سختی سے اپنانے کی ضرورت ہے۔ اُنھوں نے کہاکہ گاندھی جی نے بلا لحاظ مذہب و ذات قوم کی خدمت کی۔ اُنھوں نے بالخصوص ملک کے پچھڑے طبقات کے لئے جو خدمات انجام دیں وہ ناقابل فراموش ہیں۔ اس موقع پر اُنھوں نے گاندھی کے مجسمہ کی گلپوشی کی۔ بعدازاں رکن اسمبلی ریکھا نائک نے ودیا نگر کے آنگن واری اسکول میں منعقدہ پروگرام میں شرکت کی اور خطاب کیا۔ اس طرح دیگر اسکولس کا دورہ کیا اور طلباء میں ملبوسات تقسیم کئے۔ ٭ خانہ پور میں کانگریس قائدین کے گنگا راؤ صدر کانگریس منڈل خانہ پور، سریش کمار، بی سی راجنا، گنگادھر و دیگر کانگریس منڈل قائدین نے ایک پروگرام منعقد کرکے بابائے قوم مہاتما گاندھی کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔

TOPPOPULARRECENT