Thursday , August 17 2017
Home / شہر کی خبریں / خان اطہر کا آج جشن شاعرات اندرا گاندھی کے یوم پیدائش پر

خان اطہر کا آج جشن شاعرات اندرا گاندھی کے یوم پیدائش پر

حیدرآباد ۔ 18 ۔ نومبر : ( راست ) : روزنامہ سیاست ، ہندی ملاپ ، سدھ بھاونا اسوسی ایشن اور جے ڈی سی سیوا کے زیر اہتمام ہر سال کی طرح 19 نومبر کو ہندوستان کی ہر دلعزیز آنجہانی پرائم منسٹر اندرا گاندھی کے یوم پیدائش پر ’ خان اطہر کا جشن شاعرات ‘ پرکاشم ہال گاندھی بھون میں 6 بجے شام پیش کیا جائے گا ۔ جس میں حیدرآباد کی چنندہ شاعرات پروفیسر اشرف رفیع ، محترمہ عزیزہ محبوب ، حنا شہیدی ، نصرت ریحانہ آصف ، اسریٰ منظور ، ڈاکٹر صبیحہ نسرین ، صبیحہ تبسم ، ارجمند بانو ، ایلزبتھ کورین مونا اور تسنیم جوہر اپنا کلام سنائیں گی اور ان کے کلام کو خان اطہر ساز پر بیاد امتیاز علی تاج ’ غزل اور ترنم ‘ کے عنوان سے نئی دھنوں سے سجا کر پیش کریں گے ۔ ہر سال پیش ہونے والی اس دو رنگی شام سے غزلوں اور مشاعرے کے شائقین لطف اندوز ہوسکتے ہیں ۔ جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر سیاست کی سرپرستی میں پیش ہونے والے اس پروگرام میں متوقع مہمانان خصوصی وی ہنمنت راو ایم پی ، انجن کمار یادو سابق ایم پی ، دامودھر راج نرسمہا سابق ڈپٹی چیف منسٹر ، مکیش گوڑ سابق وزیر ، عابد رسول خاں صدر نشین مایناریٹی کمیشن ، پروفیسر یس اے شکور سکریٹری صدر اردو اکیڈیمی ، صوفی سلطان شطاری ٹی آر ایس ، خلیق الرحمن نوجوان قائد کانگریس ، رحیم اللہ خاں نیازی ، بی سرینواس یادو ، محمد قمر الدین ، ایس کے افضل الدین ہیں ۔ پروگرام کے اسپانسر ممتاز علی اکرم منیجنگ ڈائرکٹر ہائی ٹیک انٹرنیشنل ( جبیل حیدرآباد ) ہیں ۔ داخلہ فری دعوت ناموں پر ہوگا جو روزنامہ سیاست ، ہندی ملاپ ، حمید پرفیومرس ملے پلی ، عزیز میڈیکل ہال شاہ علی بنڈہ سے حاصل کئے جاسکتے ہیں ۔ نظامت کے فرائض محترمہ تسنیم جوہر انجام دیں گی ۔ کنوینر ممتاز علی اکرم اور ڈاکٹر فاروق شکیل ہیں ۔ آرگنائزر ارشاد فریدی ، یوسف خاں ، معراج جعفری ، اور احمد صدیقی مکیش ہیں ۔ سازوں پر سنگت مبارک کریم ، رمیش مورے ، سید یحییٰ ، راجیش اور دیپک راؤ کریں گے ۔ شائقین وقت کی پابندی کریں اپنی نشستوں پر قبل از وقت پہنچ جائیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT