Monday , September 25 2017
Home / شہر کی خبریں / خاک طیبہ ٹرسٹ سے وابستہ افراد کی خدمات کی ستائش

خاک طیبہ ٹرسٹ سے وابستہ افراد کی خدمات کی ستائش

سالگرہ تقریب ، اے کے خاں اور دیگر شخصیتوں کا خطاب
حیدرآباد۔17اگست(سیاست نیوز) خاک طیبہ ٹرسٹ کی پچیس ویں سالگرہ بھارتیہ ودیابھون میں منعقد ہوئی ۔ صدر ٹرسٹ جناب سیدعظمت اللہ ریٹائرڈ آئی اے ایس نے صدارت کی ۔ مشیر حکومت تلنگانہ برائے اقلیتی امور جناب عبدالقیوم خان کے علاوہ جناب غلام یزدانی ایڈوکیٹ ‘ جناب شمیم کوثر‘ ڈاکٹر حسیب اللہ ‘ عظیم قریشی ‘ منہاج الحسن‘ محمد عارف علی‘ خلیق الرحمن‘محمد صادق علی ‘ محمد شرف الدین انور‘ حسن بازید‘ اشرف علی ‘کلیم قریشی ‘ میرمحتشم علی خان‘ خواجہ مظفر الدین کے علاوہ ٹرسٹ کے دیگر ذمہ داران نے شرکت کی ۔ تقریب کے آغاز پر نعت خواں محمد معراج نے نعت رسولؐ سنائی جبکہ نظامت خواجہ وقار الدین نے کی۔ جناب سیدعظیم الدین نے ٹرسٹ کی فلاحی کاموں کی تفصیلات پیش کرتے ہوئے حکومت کے تعاون کا تذکرہ کیا۔ اور تقریب میں شریک مہمانوں ‘ ٹرسٹیز او رشرکاء کا بھی خیرمقدم کیا۔ جناب اے کے خان نے کہاکہ جس تنظیم سے جذباتی نوجوان وابستہ ہیںاس تنظیم کا کامیابی کی سمت رواں دواں رہنا کوئی نئی بات نہیں ہے ۔ انہو ںنے ٹرسٹ سے جڑے نوجوانوں کے حوصلوں کی ستائش کی اور کہاکہ تعلیمی میدان میں ہمارا تناسب کافی کم ہے اور حکومتوں سے ملنے والی مراعات حاصل کرتے ہوئے ہم ترقی کی سیڑھیاں طئے کرسکتے ہیں۔ انہوں نے حکومت تلنگانہ کی مختلف اسکیمات کا ذکر کیا او رکہاکہ حکومت ضرورت مند ‘ ہونہار نوجوانوں کو روزگار او ر تجار ت سے جوڑنے کے موثر اقدامات کررہی ہے ۔جناب غلام یزادنی کنونیر نے تقریب کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ پچیس سال قبل جناب عابد علی خان مرحوم نے خاک طیبہ ٹرسٹ کی بنیاد ڈالی تھی اور مجھے ٹرسٹ کے رجسٹریشن سے لیکر قواعد کی ترتیب کی ذمہ داری تفویض کی تھی ، پچھلے پچیس سالوں سے خدمات انجام دیتے آرہا ہوں۔ پچیس سال قبل جب جناب عابدعلی خان مرحوم جدہ گئے تھے تب وہاں کے کچھ جذباتی نوجوانوں نے انہیں اس با ت کی فکر دی تھی اور وہ حیدرآباد واپس آنے کے ساتھ ہی خاک طیبہ ٹرسٹ قائم کرنے کے لئے سرگرم عمل ہوگئے اس دوران ٹرسٹ نے کافی نشیب فراز کا سامنا کرتے ہوئے اپنے قیام کے مقاصد کو پائے تکمیل تک پہنچانے کاکام کرتا رہا۔اس موقع پر ٹرسٹ کی جانب سے جنا ب اے کے خان کو بہترین کمیونٹی سرویس کے اعزاز سے بھی نوازا گیا۔

TOPPOPULARRECENT