Tuesday , August 22 2017
Home / Top Stories / خبردار رہنا بہتر ہوگا، روہانی کو ٹرمپ کا انتباہ

خبردار رہنا بہتر ہوگا، روہانی کو ٹرمپ کا انتباہ

واشنگٹن۔/11فبروری، ( سیاست ڈاٹ کام ) امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ایران کے صدر حسن روحانی کو انتباہ دیا ہے کہ وہ خبردار رہیں یہی ان کے لئے بہتر رہے گا۔ قبل ازیں روحانی نے ٹرمپ کی دھمکیوں کو مسترد کردتے ہوئے کہا تھا کہ اسلامی انقلاب کے 38سال کے دوران یہ ثابت ہوچکا ہے کہ ’’ ایرانیوں کے خلاف دھمکیوں کی زبان استعمال کرنے والوں کو شرمندگی اٹھانی پڑی ہے۔‘‘ ٹرمپ نے جمعہ کو صدارتی طیارہ میں سفر کے دوران روحانی کے ریمارکس پر صحیفہ نگاروں کوکی جانب سے توجہ دلائے جانے پر جواب دیا کہ ’’ خبردار رہنا ہی ان ( روحانی) کیلئے بہتر ہوگا۔ ‘‘ ٹرمپ نے اقتدار سنبھالنے کے اندرون 15 یوم ایران کے کئی ادارو ں کے خلاف نئی پابندیاں عائدکیا یہ۔ انہوں نے ایرانی بیالسٹک مزائیل پروگرام کے تحت مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ اسلہ کی دوڑ برداشت نہیں کی جائے گی۔

TOPPOPULARRECENT