Tuesday , August 22 2017
Home / ہندوستان / ختم مئی تک گرمی کی لہر میں کمی کا امکان : محکمہ موسمیات

ختم مئی تک گرمی کی لہر میں کمی کا امکان : محکمہ موسمیات

نئی دہلی 16 مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) شمالی اور وسطی ہندوستان کے اور بھی علاقوں تک گرمی کی لہر کے پھیلنے کا امکان ہے اور اس سے دہلی بھی متاثر ہوسکتی ہے ۔ یہ لہر آئندہ پانچ دن تک مزید شدت اختیار کرسکتی ہے تاہم موسمی حالات میں ماہ مئی کے اختتام تک نرمی پیدا ہوسکتی ہے ۔ محکمہ موسمیات کے بموجب راجستھان ‘ مدھیہ پردیش ‘ ودربھا اور تلنگانہ کے کچھ حصوں میں پہلے ہی گرمی کی لہر چل رہی ہے ۔ امکان ہے کہ یہ لہر اتر پردیش ‘ ہریانہ ‘ چندی گڑھ ‘ دہلی ‘ گجرات وغیرہ تک بھی پھیلے ۔ محکمہ موسمیات کے بموجب یہ بھی امکان ہے کہ یہ لہر ماہ مئی کے اختتام تک بتدریج کم ہوتی جائیگی اور موسمی حالات میں نرمی پیدا ہوگی ۔

TOPPOPULARRECENT