Tuesday , September 26 2017
Home / کھیل کی خبریں / خدا کا شکر ہے کہ میں سچن کی ٹیم کیلئے کھیل رہا ہوں : شعیب اختر

خدا کا شکر ہے کہ میں سچن کی ٹیم کیلئے کھیل رہا ہوں : شعیب اختر

نیویارک ۔ 7 نومبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے امریکہ میں ہونے والی تین میچوں کی سیریز کیلئے اپنے دیرینہ حریف سچن تنڈولکر کی ٹیم میں ان کی شمولیت پر اطمینان کی سانس لی ہے اور وہ ہندوستان کے اس عظیم بیٹسمین کے خلاف بولنگ کرچکے ہیں جنھیں وہ ایک خطرناک طاقت اور کرکٹ تاریخ کے ایک عظیم ترین کھلاڑی تصور کرتے ہیں۔ شعیب اختر نے کہا کہ خدا کا شکر ہے کہ میں سچن کیلئے کھیل رہا ہوں اور وہ میرے لئے کھیل رہے ہیں ۔ دیانتداری کی بات ہے کہ میں نے ان کے خلاف بولنگ کی اور گزشتہ 15 سال تک سچن کے خلاف بولنگ کرتا رہا ۔ اس سوال پر کہ آیا انھوں نے سچن کے خلاف کیوں نہیں کھیلا شعیب اختر نے جواب دیا کہ ’’تنڈولکر ایک خطرناک طاقت ہیں ، تاریخ کے سب سے عظیم کھلاڑی ہیں‘‘۔

TOPPOPULARRECENT