Saturday , June 24 2017
Home / Top Stories / خدا کے واسطے پارلیمنٹ چلنے دیجئے: صدر جمہوریہ

خدا کے واسطے پارلیمنٹ چلنے دیجئے: صدر جمہوریہ

اقلیت نے اکثریت پر غلبہ پانے کی کوشش کی ہے : پرنب مکرجی
نئی دہلی۔8 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) پارلیمانی کارروائی کو مفلوج بنانے پر اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے صدر جمہوریہ پرنب مکرجی نے آج کہا کہ خدا کے واسطے پارلیمنٹ کی کارروائی چلنے دیجئے۔یہ ایوان دھرنا دینے اور پارلیمانی کارروائی میں خلل پیدا کرنے کی جگہ نہیں ہے۔ دیکھا جارہا ہے کہ اقلیت نے اکثریت پر غلبہ پانے کی کوشش کی ہے۔ انہوں نے پارلیمنٹرینس سے کہا کہ وہ ایوان میں جائیں اور کارروائی میں خلل پیدا کئے بغیر پرامن طریقہ سے بحث و مباحث کے ذریعہ اہم موضوعات پر غور و خوص کریں۔ پارلیمانی نظام میں خلل اندازی قطعی ناقابل قبول ہے۔ عوام اپنے نمائندوں کو ایوان کے اندر بھیجتے ہیں تاکہ وہ ان کے مسائل پر غور و خوص کرسکیں۔ عوام نے انہیں اس لئے منتخب نہیں کیا ہے کہ وہ پارلیمنٹ میں پہنچ کر دھرنے پر بیٹھ جائیں اور ایوان کے اندر کسی بھی قسم کا مسئلہ پیدا کردیں۔ صدر جمہوریہ نے ایک مضبوط جمہوریت کے لئے انتخابی اصلاحات پر منعقدہ یوم ڈیفنس اسٹیٹ لیکچر دیا۔ صدر جمہوریہ بننے سے قبل وہ خود بھی ایک بزرگ پارلیمنٹرین تھے۔ پرنب مکرجی نے کہا کہ پارلیمنٹ کی کارروائی میں خلل پیدا کرنے کا مطلب آپ کو ضرب پہنچی ہے اور آپ ایک اکثریت پر غلبہ چاہتے ہیں۔ اس طرح کی خلل اندازی کے عمل میں اکثریت ہرگز حصہ نہیں لیتی۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT